🔰 اسلامی شاعری
میں نے اپنی اوقات کو بڑے قریب سے دیکھا
فقط چند سانسیں ہیں
جو رب العزت کی محتاج ہیں
ٖ
یہ راز تو میزانِ عمل میں ہی کھلے گا۔۔۔✨
ہر شخص یہ کہتا ہے وفادار ہم ہی ہیں۔۔۔🥀
ٖ
جائے نماز وہ واحد جگہ ہے
جہاں رو بھی لو تو سامنے والا تماشہ نہیں بناتا
ٖ
بندہ گندے برتن میں دودھ نہیں ڈالتا
تو اللہ گندے دل میں نور کیسے ڈال دے
ٖ
فجر کی نماز باقاعدگی سے پڑھیں
جیسا کہ فجر خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے اس لیے فجر کی نماز وقت پر ادا کرنا نہ بھولیں
ٖ
اگر لوگ تم سے متاثر ہو رہے ہیں تو اللہ پاک کا شکر ادا کرو کہ جس نے تمہارے گناہوں کو چھپا کر تمہیں لوگوں کے سامنے معزز بنایا ہے
ٖ
زمین پر محل تعمیر کرنے کی فکر کے ساتھ ساتھ مٹی کے نیچے بھی محل بنانے کی فکر کریں اللہ ہم سب کو قبر کی سختی سے محفوظ رکھے آمین
ٖ
کون کہتا ہے عشق بن دیکھے نہیں ہوتا
ہم امتیوں کی ہی مثال لے لو
ٖ
ﷲ تعالی اپنے بندے کی تڑپ
کبھی ضائع نہیں کرتا
اپنی مانگی ہوئی دعاؤں پر یقین رکھیں
وہ رحمن ہے رد نہیں کرتا
ٖ
جب انسان مکمل ٹوٹ جاتا ہے
تو اسے رب کے سوا کسی سے بات کرنا اچھا نہیں لگتا
ٖ
تمہارے رب کا فرمان ہے تم مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعا قبول کروں گا