🧔 سنجیدہ

مجھے معلوم تھا محسن ،وہ میرا ہو نہیں سکتا مگر دیکھو ،مجھے پھر بھی محبت ہو گئی اس سے
ٖ
محبت تو محبت ہوتی ہے پھر چاہے حاصل هو یا لاحاصل
ٖ
میری ﺧﻮﺑﯽ ﭘﮧ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﯾﮩﺎﮞ ﺍﮨﻞِ ﺯﺑﺎﮞ ﺧﺎﻣﻮﺵ میرے ﻋﯿﺒﻮﮞ ﭘﮧ ﭼﺮﭼﺎ ﮨﻮ ﺗﻮ ﮔﻮﻧﮕﮯ ﺑﻮﻝ ﭘﮍﺗﮯ ﮨﯿﮟ
ٖ
سبب بس اتنا ہی تھا میرے ڈوبنے کا...!!!!! میں کنارہ ڈھونڈ رہاتھا_وہ کنارہ کررہاتھا..
ٖ
نا کامی یتیم ہوتی ہے اور کامیابی کے بہت سے باپ ہوتے ہیں
ٖ
اچھا وقت اور اچھے لوگ ہر کسی کے مقدر میں نہیں ہوتے جب بھی ان میں سے کوئی مل جائے تو اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے
ٖ
ٹھوکریں کھا کر بھی نہ سمجھے تو مسافر کی قسمت راہوں کے پتھر تو اپنا فرض ادا کرتے ہیں
ٖ
قبر اور قدر کبھی جیتے جی نہیں ملتے مرتے ہی قبر تیار اور قدر لا جواب
ٖ
اگر دوسروں کو گرانے میں آپ کو اپنی جیت لگے تو سمجھو آپ گرے ہوئے انسان ہو
ٖ
میرا درد کسی کے ہنسنے کی وجہ ہو سکتا ہے لیکن میری ہنسی کبھی کسی کے درد کی وجہ نہیں ہونی چاہیے
ٖ
آئینہ جب ہاتھ میں اٹھایا کرو پہلے دیکھا کرو پھر دکھایا کرو
ٖ
لالچ کی منڈی میں سب سے سستا اور کم قیمت انسان کا ضمیر ہوتا ہے
ٖ
کبھی بھی غصے کی حالت میں فیصلہ نہ کرو کیونکہ ابلتے پانی میں عکس دکھائی نہیں دیتا
ٖ
کسی کو ہم راز مت بناؤ ورنہ بے راز ہو جاوگے یاد رکھو اللہ کے سوا کوئی بھی ہمارے راز نہیں چھپا سکتا
ٖ
سچ کو دلیلوں کی ضرورت نہیں ہوتی جو لوگ حق پر ہوتے ہیں وہ صفائیاں پیش نہیں کرتے
ٖ
‏عروج کا نشہ اور زوال کے تھپڑ برداشت کرنا ہر کسی کے بس کا روگ نہیں